28 جنوری 2020
تازہ ترین
حکومت اور اپوزیشن کا  بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے کمیٹٰی بنانے کا فیصلہ

حکومت اور اپوزیشن کا بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے کمیٹٰی بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کو روکنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں ملاقات کے بعد بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ مزدور، کسان، عوام اور غریب دشمن ہے۔بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا نہیں غیرملکی بجٹ ہے،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مل کر عوام دشمن بجٹ کو روکنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کیلئے 25 اور 26 جون کی تاریخیں تجویز کی گئیں۔ ملاقات میں خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، خواجہ آصف، رانا تنویر، مریم اورنگزیب موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجٹ امور سمیت پروڈکشن آرڈرز پر بات چیت کی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟