28 جنوری 2020
تازہ ترین
پاک فوج قومی حمایت سے ملکی دفاع کا فریضہ اداکرتی رہے گی، آرمی چیف

پاک فوج قومی حمایت سے ملکی دفاع کا فریضہ اداکرتی رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ خطاب میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے اور پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کیلیے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔ آرمی چیف مزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی حمایت سے ملک کا دفاع اورسیکیورٹی کا فریضہ اداکرتی رہے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟