02 دسمبر 2021
تازہ ترین
چین میں شدید زلزلہ،12 افراد ہلاک،134زخمی

چین میں شدید زلزلہ،12 افراد ہلاک،134زخمی

 چین کے صوبہ سیچوان میں  زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 134 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چین ارتھ کوئک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 16 کلومیٹر تک تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تاہم بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے سیچوان کے 10 گائوں اور قصبے بری طرح متاثر ہوئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، عمارتیں اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ زلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی کام جاری ہے اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے لیے امدادی اشیا کی ترسیل کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔ زلزلے کے باعث 4 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جب کہ مقامی ہسپتال کی عمارتیں گرنے کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟