19 ستمبر 2019
تازہ ترین
انٹر بینک میں ڈالرکی 156 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ

انٹر بینک میں ڈالرکی 156 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 8 روپے 25 پیسے مہنگا اور بیرونی قرضوں میں 820 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے. کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالرآج پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا، یاد رہے جمعے کو ڈالر 155 روپے 85 پیسے میں بند ہوا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 8 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے سبب پاکستانی قرضوں کے بوجھ میں 820 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 157 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، سونے کی قیمت بھی بلند ترین ملکی سطح پر پہنچ گئی تھی جو فی تولہ 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟