22 جولائی 2019
تازہ ترین
کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار جاں بحق

 اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کراچی میں اورنگی ٹائون میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی, لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے اہل کاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی کراچی غربی کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر اورنگی ٹائون تھانے آ رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیاہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟