20 جولائی 2019
تازہ ترین
پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک  توسیع

پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک  توسیع

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک  توسیع کردی جس کے بعد لاہور سے مختلف بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے 28 جون تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔ پاکستانی فضائی حدود میں مشرقی ایئرسائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟