16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
بلاول اور مریم ملاقات،حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق  

بلاول اور مریم ملاقات،حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق  

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچے ، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے علاوہ پیپلز پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت بھی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق اور محمد زبیر موجود ہیں۔ مریم نواز نے جاتی امرا آمد پر بلاول بھٹوزرداری کا استقبال کیا۔ ملاقات میں آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سمیت دیگر سیاسی امور اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران بجٹ کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق اور بجٹ کے متعلق مشترکہ حکمت عملی کےلیے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟