20 جولائی 2019
تازہ ترین
بھارت کے خلاف جیت کی حکمت عملی سے کھیلیں،وزیراعظم کا مشورہ

بھارت کے خلاف جیت کی حکمت عملی سے کھیلیں،وزیراعظم کا مشورہ

 وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کی حکمت عملی سے کھیلنے کے لیے کپتان سرفراز احمد کو تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں سے کھیلنا چاہیے کیوں کہ ریلو کٹے دبائو میں نہیں کھیل سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان کو کچھ مشورے دیے اور اس میچ کے نتیجے میں سامنے آنے والے دبائو کا ذکر اپنی مختلف ٹوئٹس میں کیا۔  وزیراعظم نے اپنے مشورے میں کہا کہ اگر کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت کو مد نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے کیوں کہ ریلو کٹے دبائو میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔   وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو شکست کے تمام خوف کو ذہنوں سے نکال کر دماغ کو صرف مثبت رکھنے کی ضرورت ہے، شکست کا خوف منفی اثر چھوڑتا ہے جس سے مخالف ٹیم کے خلاف حکمت عملی خراب اور غلطیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ البتہ بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن شکست کے خوف کو پس پشت ڈالیں، صرف اچھا کرنے کی کوشش کریں اور میچ کی آخری گیند تک لڑیں جس کے بعد میچ کو جو بھی نتیجہ ہو اسے قبول کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟