17 ستمبر 2019
تازہ ترین
ورلڈ کپ ،ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

ورلڈ کپ ،ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

  پاک فوج بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں اتر آئی ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھالاہور میں بارش ہورہی ہے، بس اب کل مانچسٹر میں بھی بارش ہوجائے۔ نائلہ عنایت کے اس ٹوئٹ پرکشمیری نعاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نے پاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کی یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوجائے ۔ اس بے ہودہ مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نائلہ عنایت نے اس ٹوئٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ نائلہ عنایت شاید یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ظاہر کرنا چاہ رہی تھیں ہر پاکستانی اس وقت بارش کی دعا کررہاہے تاکہ پاکستان بھارت کے ہاتھوں شکست سے بچ جائے۔ آدیتیہ راج نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا  اللہ میاں ہماری طرف ہیں، غفور صاحب ۔  ان ٹوئٹس پر ترجمان پاک فوج نے آدیتیہ راج کول کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کرادی۔ ترجمان پاک فون نے لکھا ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں۔ آج کے میچ کے بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟