16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، چیئرمین پی سی بی

کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی  نے کہا  ہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سبھی کو انتظار ہے اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے متعلق احسان مانی کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گرین شرٹس پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟