20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کردیا

پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کردیا

پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا اور اِس اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ میٹرو بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی جب کہ صوبائی حکومت نے جاری منصوبوں پر سبسڈی بھی کم کردی ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟