18 اگست 2019
تازہ ترین
زرداری کا وزیراعظم کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ

زرداری کا وزیراعظم کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ

 سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کل نیب نے میرا روٹین کا چیک اپ کرایا، جب ہم اپنی دنیا میں ہوتے ہیں تواپنا خیال نہیں رکھتے۔ کمیشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو پچھلے 20 سال کا تو بنائیں، وہ اگر بہت پرانوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے تو مشرف کے دور سے تو کریں۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری کا انحصار اختر مینگل پرہے کہ وہ کدھر بیٹھتے ہیں۔  عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہوگیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ میرے دور میں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔  عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں، انہوں نے تو پہلے کہا تھا کہ خود کو گولی مارلوں گا لیکن سیاست میں نہیں جائوں گا، پھر کہا خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا۔ آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر میرا مشورہ مانیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟