20 ستمبر 2019
تازہ ترین
حکومتی اراکین کااحتجاج ،قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی

حکومتی اراکین کااحتجاج ،قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر بحث شروع کی تو حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کردیا، ہنگامہ بڑھنے پر اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ پر بحث شروع کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بات کروں گا لیکن شرط یہ ہے آپ میرے بعد ایم ایم اے کے ارکان کو موقع دیں گے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ بات نہیں کرنا چاہ رہے تو مائیک کسی اور کو دے دوں؟۔بجٹ پر بحث شروع ہونے سے قبل شہباز شریف حکومتی اراکین کی مداخلت پر کبھی بیٹھتے اور پھر تقریر کرتے تاہم ان کے اظہار خیال کے دوران حکومت اراکین شدید نعرے بازی کرتے رہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دھاندلی زدہ حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا، پہلے یہ دو منی بجٹ لےکر آئے، یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟