23 جولائی 2019
تازہ ترین
 سونے کی  قیمت میں مزید 600 روپے کا اضافہ

 سونے کی  قیمت میں مزید 600 روپے کا اضافہ

 سونے کی  قیمت میں مزید 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 73 ہزار 200 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے سونے کے مقامی نرخ میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 600 روپے اضافہ کے بعد 73 ہزار 200 روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف جون کے مہینے میں اب تک فی تولہ قیمت میں 3200 روپے اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالرکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت 1337 ڈالرز کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے سے 73 ہزار 200 روپے اور  10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 62 ہزار 757 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟