20 ستمبر 2019
تازہ ترین
آصف  زرداری کی طبیعت ناساز،راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل

آصف زرداری کی طبیعت ناساز،راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل

سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر تفتیش سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل صف زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے  دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا،  اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن  اور بلڈ پریشر نارمل تھا،  تاہم بعد میں انہیں  بلڈ پریشر ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے ہمراہ ہے، اور آر آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی میں سابق صدر کا طبی معائنہ میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟