15 ستمبر 2019
تازہ ترین
آشیانہ کیس میں کوئی کرپشن نہیں پکڑی گئی، شہباز شریف کا  بیان

آشیانہ کیس میں کوئی کرپشن نہیں پکڑی گئی، شہباز شریف کا بیان

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا۔ شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میری آشیانہ کیس میں کوئی کرپشن نہیں پکڑی گئی، برسوں تک قوم کی خدمت کی، مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد ریفرنس بنائے گئے ہیں۔ آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر شہباز شریف پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔آشیانہ اقبال کیس میں شہباز شریف نے بیان دیا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، نیب قوم اور عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔ عدالت نے شہبازشریف اور دیگر ملزموں کوحاضری لگا کرجانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر کے گواہوں کو طلب کرلیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ احتساب عدالت کے باہر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دئیے گئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟