15 ستمبر 2019
تازہ ترین
سمندری طوفان وایو کا بھارتی ریاست گجرات پر خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان وایو کا بھارتی ریاست گجرات پر خطرہ ٹل گیا

 بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وایو نے راستہ بدل لیا جس کے بعد بھارتی ریاست گجرات پر اس کے براہ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان وایو کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں مقیم 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ لوگوں کو سمندری طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں سے 10 کلو میٹر دور رکھا جائے۔ تاہم اب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان وایو کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں نقصان کا خطرہ ٹل گیا، طوفان ویراول، پور بندر اور دوارکا کے علاقوں کے قریب سے گزرے گا جس کے نتیجے میں تیز ہوائیں اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟