25 جون 2019
پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ٟ آئی ایس پی آرٞ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ آرمی چیف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں حاصل شدہ ثمرات علاقہ میں مزید امن اور استحکام کا باعث بنیں گے، اس کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں موثر جواب کو سراہا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟