18 ستمبر 2019
تازہ ترین
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہائی مل گئی

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہائی مل گئی

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ رات برطانوی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے 12 بجے تک تفتیش کی اور ان سے مختلف سوالات کئے تاہم الطاف حسین نے لندن پولیس کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ بانی ایم کیو ایم نے پولیس کو صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی جب کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلائ بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے گھر اور ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی تلاشی مکمل کر لی ہے جہاں سے الطاف حسین کی تقاریر سے متعلق مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو مزید 12 گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دے دی ہے۔ الطاف حسین کی 24 گھنٹے کے لیے حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھا جائے گا جس کے لیے درخواست سائوتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟