25 جون 2019
 اہداف کے حصول کیلئے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں،مشیرخزانہ

 اہداف کے حصول کیلئے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں،مشیرخزانہ

 مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول کے لیے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ معیشت مشکل دور سے گزررہی ہے، حکومت کو پہلے دن سے ہی مشکل حالات کا سامنا رہا، بجٹ کے اندر تین سے چار چیزوں کو ہدف رکھنے کی کوشش کی ہے، کوشش کررہے ہیں پھر بھی ہم پر تنقید کی جارہی ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے امیر لوگوں کو ملک سے سچا ہونا ہوگا، خطے کے امیر لوگ پاکستان کے امیر لوگوں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت سے پہلے 100 ارب ڈالر قرض لیے گئے، ماضی کے قرضوں کا سود دینے کے لیے قرض لے رہے ہیں، 2900 ارب ماضی کے قرضوں کی ادائیگی پر سود کے لیے رکھے جا رہے ہیں، مسلح افواج کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، مسلح افواج نے پچھلے سال کا 1150 ارب کا بجٹ اسی سطح پر منجمد کیا۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی اہداف کےحصول کے لیے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟