25 جون 2019
قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، وزیراعظم

قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوئی پروٹو کول نہیں ملنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کرے، منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھیکیلا، کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاو ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟