25 جون 2019
 خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کے پی کے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔  خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں مانسہرہ، بونیر، دیرلوئر، دیربالا، سوات، ایبٹ آباد، صوابی اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹرریکارڈ جب کہ زلزلے کے مرکز بٹگرام کا پہاڑی سلسلہ ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟