15 نومبر 2019
تازہ ترین
بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث اب تک ایونٹ کے 2 میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج ایونٹ کا سولہواں میچ برسٹل میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ ایک بار پھر بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ برسٹل کا کاؤنٹی گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے، میچ کے لیے پہلے 30 منٹ بعد امپائرز کو میدان کا معائنہ کرنا تھا تاہم بارش کی وجہ سے معائنہ نہیں کیا جاسکا، مزید 45 منٹ انتظار کے بعد امپائرز ایک بار پھر گراؤنڈ کا معائنہ کرنا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟