15 ستمبر 2019
تازہ ترین
مالی ،گائوں میں مسلح افراد کا حملہ، 95 افراد ہلاک

مالی ،گائوں میں مسلح افراد کا حملہ، 95 افراد ہلاک

افریقی ملک مالی کے ایک گائوں میں مسلح گروہ کے حملے میں اب تک 95 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 19 لاپتا ہیں۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس نسل پرستانہ حملے میں مرکزی مالی میں واقع ڈوگون گائوں میں کم سے کم 95 افراد مارے گئے اور اسی کے ساتھ واقع سوبانِ کوہ نامی ایک گائوں سے 19 افراد بھی لاپتا ہیں۔ حملہ آوروں نے مکانات کو بھی آگ لگادی اور مویشیوں کو بھی ہلاک کردیا جبکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ اب تک کسی نے بھی واقعے کی ذمے داری نہیں قبول نہیں کی، چونکہ ایک عرصے سے دو نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری تھی اور مارچ میں ڈوگون گائوں کی ملیشیا نے فولانی گائوں میں ایک بڑا قتلِ عام کیا تھا اس لیے امکان ہے کہ آج کا حملہ اس کا ردِ عمل ہوسکتا ہے۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے قریبی شہر بانکاس کے میئر نے کہا ہے کہ فولانی قبیلے کے لوگوں نے رات کے کسی پہر دیہات پر دھاوا بولا ہے دیگرمقامی لوگوں نے 95 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو سوختہ ہوچکی ہیں۔ اس گائوں میں 300 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے اور لاپتا ہونے والوں کی بھی تلاش جاری ہے۔ اب اس گائوں اور دیگر علاقوں میں فوج کا گشت جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جاسکے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟