15 ستمبر 2019
تازہ ترین
زرداری ،نواز کی جیل یاترا ہمارے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا،فواد چودھری

زرداری ،نواز کی جیل یاترا ہمارے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا،فواد چودھری

 وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، 10 سال میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔ وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟