پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

 پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

 پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے ملک بھر کے جیالوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیالے مشتعل نہ ہوں، ضبط کا مظاہرہ کریں، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور تفصیلی عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ دوسری جانب آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوٴں اور جیالوں نے شام 6 بجے احتجاج کی کال دے دی، آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟