19 ستمبر 2019
تازہ ترین
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کرلیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم جعلی اکائونٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زرداری ہائوس اسلام آباد پہنچی جہاں آصف زرداری کے وکلا نے نیب کی ٹیم سے عدالت کی جانب سے گرفتاری کے احکامات طلب کئے۔ زرداری ہائوس کو چاروں طرف سے پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا  اور اس کے اطراف بھاری تعداد میں اہلکار تعینات ہیں، پولیس نے زرداری ہائوس کے اطراف راستے سیل کردیئے اور مرکزی سڑک بھی سیل کردی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں نامزد آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو فوری گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے رکن پارلیمنٹ ہونے کے سبب نیب کو ان کی گرفتاری سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کرنا ضروری ہے جس کے لئے نیب کی ایک ٹیم پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئی، جہاں ٹیم سپیکر کو آصف زرداری کے وارنٹ کے بارے میں مطلع کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی گرفتاری آج ہی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور زرداری ہائوس میں موجود ہیں جہاں زرداری اور بلاول بھٹو کی دیگر قیادت اور قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کےلئے وزارت داخلہ سے بھی مدد مانگی ہے اور اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟