15 ستمبر 2019
تازہ ترین
عمران خان پارلیمنٹ میں لائیو  جھوٹ بولا کریں،مریم اورنگزیب

عمران خان پارلیمنٹ میں لائیو  جھوٹ بولا کریں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ  ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پیغام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کو جب بھی بڑے جھوٹ کا ریکارڈ بنانا ہوتا ہے تو آپ ریکارڈ کرا کر پیغام دیتے ہیں۔ عمران خان کو تو اب جھوٹ بولنے کی مہارت ہے، پارلیمنٹ میں آ کر لائیو جھوٹ بولا کریں، وہ پارلیمنٹ آنے سے اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ووٹ چوری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پھر نہیں بتایا کہ 10 ماہ میں آپ نے 30 ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، مسلم لیگ ن نے قرضہ لیا جو ہر ملک لیتا ہے، عمران صاحب یہ بھی بتانا تھا کہ مسلم لیگ ٟنٞ نے قرضہ لیا ملک کو 11 ہزار میگاواٹ بجلی دی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ بھی بتانا تھا کہ مسلم لیگ ٟنٞ نے 10 ہزار کلو میٹر کی موٹر ویز اور سڑکوں کا جال دیا، دہشت گردی ختم کی اور صحت و تعلیم کے پراجیکٹ دیئے،کراچی میں امن لے آئے، ملتان،راولپنڈی اور لاہور میں میٹرو منصوبے بنائے ،کراچی میں گرین لائن کا منصوبہ دیا ،معیشت کو بلندیوں تک پہنچایا جس کی دنیا نے تعریف کی ،  انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ٟنٞ کی ایمنسٹی سے فائدہ اْٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، آج کل علیمہ باجی کس جیل میں ہیں، علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور دیگر احباب کو پیغام تھا مزید بے نامی اثاثے حلال کریں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے اثاثے 1.4 ارب کے اور ٹیکس ایک لاکھ روپیہ ہے، عمران خان آپ بھی اپنی تمام بیوی، بچوں اور بہنوں کے اثاثے ظاہر کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام سمجھتے ہیں وزیرعظم جھوٹا، نالائق، نااہل اور آپ کے بقول چور ہے، آپ نے یہ نہیں بتایا قوم سے کئے پہلے وعدوں کا کیا ہوا، اْس کا جواب کون دےگا،اور یہ بھی  نہیں بتایا آئی ایم ایف کا بنایا بجٹ پاکستانی عوام کی جیبیں خالی کرے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟