25 جون 2019
 ڈالر 3 روپے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی

 ڈالر 3 روپے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے اور اوپن مارکیٹٔ میں 3 روپے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں 2 روپیہ 40 پیسے ریٹ بڑھنے کے بعد ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور 151 کے ریٹ پر ہی فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 633 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور 34 ہزار871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟