17 ستمبر 2019
تازہ ترین
افغان صدر سے زلمے خلیل کی ملاقات، مذاکرات پراتفاق

افغان صدر سے زلمے خلیل کی ملاقات، مذاکرات پراتفاق

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی جس کے دوران انٹرا افغان مذاکرات کی تیاریاں فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ افغان صدارتی حکام کے مطابق کابل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات کے دوران افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دوروں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق افغان صدر کو آگاہ کیا، دونوں رہنمائوں نے افغان امن عمل میں جرمنی کے کردار کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایا جانا چاہیے، افغان صدر اشرف غنی اور امریکی نمائندہ خصوصی نے انٹرا افغان مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب امریکی سفاتخانے کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، برلن اور برسلز کا دورہ کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟