15 ستمبر 2019
تازہ ترین
حکومت  کا  سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت کا سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ میں کیا جائے گا۔حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جب کہ 250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پرایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں ہو گا۔ حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پرخرچ ہو گا۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے ہیلتھ ٹیکس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں ،اس ٹیکس سے 40 سے 50 ارب روپے کے وسائل حاصل ہوں گے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟