15 ستمبر 2019
تازہ ترین
 بجٹ میں بلوچستان اور انضمام شدہ علاقوں پربھرپور توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم

 بجٹ میں بلوچستان اور انضمام شدہ علاقوں پربھرپور توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے۔تفصیلات  کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خبیر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پیش رفت اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر و ترقی سے متعلق جاری منصوبوں خصوصاً صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے، بجٹ میں بلوچستان کے پسماندہ مقامات اور انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور کمزور طبقات کی معاونت پر بھرپورتوجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وہاں صحت، تعلیم، امن و امان ودیگر سہولیات کی فراہمی اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کا مقصد ان علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے اور ان علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جا سکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام نے ملک کی سلامتی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟