17 ستمبر 2019
تازہ ترین
 کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑےآپریشن کی تیاری

کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑےآپریشن کی تیاری

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے عدالتی احکامات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑےآپریشن کی تیاری شروع کر دی۔کے ایم سی کے انسداد تجاوزات سیل نے آپریشن کے لیے تمام مشینری بھی طلب کر لی اور اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے لیے تمام زونز کے ملازمین کو بھی طلب کر لیا ہے جب کہ اس حوالے سے کے ایم سی کا ایک اہم اجلاس پیر کو ہو گا۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا آغاز ضلع شرقی اور وسطی سے کیا جائے گا اور اس میں فٹ پاتھوں پر بنائے گئے شیڈز اور فلاحی اداروں کے رسپانس سینٹرز بھی ہٹائے جائیں گے۔ تاہم کے ایم سے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل فلاحی اداروں کو ایک روز کا نوٹس دیا جائے گا جس کے بعد یہ تعمیرات گرا دی جائیں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟