25 جون 2019
معروف عالمِ دین علامہ عباس کُمیلی انتقال کرگئے

معروف عالمِ دین علامہ عباس کُمیلی انتقال کرگئے

معروف عالمِ دین اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کُمیلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف عالمِ دین علامہ عباس کُمیلی طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے،  ان کی عمر 88 برس تھی اور وہ شوگر، بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ ترجمان جعفریہ الائنس پاکستان کے مطابق علامہ عباس کُمیلی کو ایک روز پہلے ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور فاطمیہ اسپتال نمائش چورنگی میں انتقال کرگئے۔ علامی عباس کمیلی جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بھی تھے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟