17 ستمبر 2019
تازہ ترین
یمن،مسلح شخص کا مسجد پر حملہ 5افراد شہید

یمن،مسلح شخص کا مسجد پر حملہ 5افراد شہید

 ایک مسلح شخص نے یمن کے جنوبی صوبے ڈھالیا  میں  ایک مسجد پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں پانچ افراد  ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،یہ صوبہ یم حکومت کے کنٹرول میںہے،سیکیورٹی ذرائع نے مسلح شخص کا نام ظاہر نہیں کیا،تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک معروف سماجی شخصیت بھی شامل ہے حملہ آوار نے  خودکار اسلحہ استعمال کیا، اور اس نے مسجد میں عبادت کرنے والوں پر اندھا دھند گولیا چلا دیں،وہ بعدازاں گاڑی میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگیا،حملہ آور نے مسجد سے تین افراد کو اغواہ بھی کیا اب تک کسی بھی انتہاپسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،اس علاقے میں حوثی باغیوں  اور سرکاری فورسز نے  اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے۔یمن 2014 سے خانہ جنگی کا شکار ہے،حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعائ سمیت  کئی شمالی صوبوں پر قبضہ کررکھا ہے،اب تک اس جنگ میں عام شہریوں سمیت 10ہزار سے زیادہ افراد ہلاک  اور30لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟