15 ستمبر 2019
تازہ ترین
شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید پاک فوج کے 2  جوانوں کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید پاک فوج کے 2  جوانوں کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن عارف اللہ اور لیفٹننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں تاجہ زئی میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہیدکیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ میں اعلیٰ افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے افسر لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا، ان کی نماز جنازہ جوٹیال میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔ شہید کے جسدِ خاکی کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے آبائی علاقے ہنزہ روانہ کردیا گیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت ایک حوالدار کی شہادت ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟