16 جون 2019
دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ،15 افراد ہلاک

دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ،15 افراد ہلاک

دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔اماراتی میڈیا کے مطابق حادثہ دبئی کی مصروف ترین  شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔حادثے میں ہلاک افراد کی میتیں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟