بلوچستان، ہرنائی میں دہشتگردوں کا حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید

 بلوچستان، ہرنائی میں دہشتگردوں کا حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید

 بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں عید الفطر کی سیکورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو  دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر موجود 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہدا میں 23 سالہ سپاہی یار محمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان عمر شامل ہیں، شہید یار محمد کچ ضلع سبی جب کہ شہید سپاہی مہتاب خان لکی مروت کے رہاشی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی جب کہ علاقے میں ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟