15 ستمبر 2019
تازہ ترین
نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو 2وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو 2وکٹوں سے شکست

کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کیویزٹیم نے 1۔47 اوورز میں ہی ہدف عبور کرلیا۔ لندن میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 244 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا تاہم صرف 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد سومیا سرکار 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور تمیم اقبال بھی 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 64 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، مشفق الرحیم 19، محمد متھن 26، محمد اللہ 20، مصدق حسین 11 اور محمد سیف الدین 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟