02 دسمبر 2021
تازہ ترین
 پیٹرول پمپ مالکان کی آج ملک گیر ہڑتال، شیل اور پی ایس او کا اعلان لاتعلقی

پیٹرول پمپ مالکان کی آج ملک گیر ہڑتال، شیل اور پی ایس او کا اعلان لاتعلقی

  اسلام آبادٜ پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25نومبر سے ٟ آج ٞ ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پٹرول پمپ بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جبکہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے  5نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ادھر پاکستان سٹیٹ آئل اور پٹرولیم کمپنی شیل نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنے پٹرول پمپ کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ٟ اوگراٞ نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام آئوٹ لیٹس پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے کسی بھی طرح سے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟