01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ن لیگ ایک مافیا، اداروں اور شخصیات کو متنازعہ بناتا ہے، وزیر اعظم

ن لیگ ایک مافیا، اداروں اور شخصیات کو متنازعہ بناتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آبادٜ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور آئی ایم ایف پیکیج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وزرا اور رہنمائوں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے، یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازعہ بناتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟