01 دسمبر 2021
تازہ ترین
پاکستان  پر بھروسہ، اسی لئے چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ دیا، آئی سی سی

پاکستان پر بھروسہ، اسی لئے چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ دیا، آئی سی سی

لاہورٜ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٟ آئی سی سیٞ نے کہا ہے کہ پاکستان کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، اسی لیے چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ وہاں کروا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 29سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کی میزبانی ملی ہے جس کے بعد پاکستان 2025میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یقین ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین انتظامات کرے گا۔ ہمیں پاکستان کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہ ہوتا تو ایونٹ نہ دیتے۔ پاک بھارت کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے پاک، بھارت تعلقات بہتر ہوسکے تو خوشی ہوگی۔ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن میں صرف امید کرتا ہوں کہ کرکٹ کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ شاید ان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ کرکٹ ایک عظیم کھیل ہے، جو دونوں ممالک کو قریب کر سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟