02 دسمبر 2021
تازہ ترین
بھارت کا تیسرا بڑا ایوارڈ ملنے پر ابھینندن کی سوشل میڈیا پر درگت

بھارت کا تیسرا بڑا ایوارڈ ملنے پر ابھینندن کی سوشل میڈیا پر درگت

کراچیٜ مودی سرکار نے اپنے جھوٹے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے پائلٹ ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ تو دیدیا لیکن سوشل میڈیا پر لینے کے دینے پڑ گئے۔ دو برس قبل 26فروری کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔ بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم ابھینندن پاکستانی علاقے میں گرا اور شہریوں نے ان کی خوب درگت بنائی تھی۔ پاک فوج نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور یکم مارچ کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ پاک فوج نے ابھینندن کو چائے بھی پیش کی جس پر بھارتی پائلٹ نے  ٹی از فنٹا سٹک کا تعریفی جملہ کہا تھا جو سوشل میڈیم پر اب تک میم بنتا آ رہا ہے۔ مودی سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھینندن نے ایک پاکستانی ایف -16 طیارے کو نشانہ بنایا تھا تاہم بعد میں خود بھارتی فوج نے کہا تھا کہ پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری ہے اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پاکستانی طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا تھا۔ اس سفید جھوٹ پر عالمی سطح پر بدنامی کے بعد مودی سرکار کو بھارتی عوام کے دبائو اور تنقید کا بھی سامنا تھا اور اسی خفگی کو مٹانے کے لیے ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ ویر چکرا دیدیا۔ ایوارڈ کا ملنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ابھینندن اور مودی سرکار کی درگت بن گئی۔ کسی نے  ایوارڈ از آل سو فنٹاسٹک لکھ کر پھبتی کسی تو کسی نے ناکام مشن پر ایوارڈ دینے کا مذاق بنایا۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ میں بہادر ابھینندن کو ایف 16 گرانے اور پھر اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے اپنے جہاز سے ایجیکٹ ہوکر پاکستان چائے پینے کے لیے اترنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بالی ووڈ نے اکیلے پوری انڈین ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو کرپٹ کردیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟