ڈیل اسٹین ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر

ڈیل اسٹین ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر

جنوبی افریقا کے بولر ڈیل اسٹین ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ بورن ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ڈیل اسٹین کی جگہ بورن ہینڈرکس کو جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ورلڈ کپ میں ابتدائی دونوں میچ ہارنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلے گی۔گزشتہ دو ماہ سے زخمی ڈیل اسٹین ابتدائی دونوں میچ کندھے میں تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکے تھے اور اب وہ ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں۔ اسٹین کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے ہینڈرکس بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں ۔ آئی سی سی کے ایونٹس میں کسی بھی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ٹیم میں متبادل کھلاڑی کی شمولیت کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے لینا ضروری ہوتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟