01 دسمبر 2021
تازہ ترین
یورپ میں کرونا سے مزید 5لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

یورپ میں کرونا سے مزید 5لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

لندنٜ عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کرونا وائرس کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپ میں مارچ تک کم از کم مزید 5لاکھ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ بی بی سی لندن سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جان کلیوگ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو یورپ میں کرونا وائرس کی نئی لہر سے مارچ تک مزید 5لاکھ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کی وجہ ویکسین کی قلت، سردیوں کی آمد اور علاقائی سطح پر میل جول سے ڈیلٹا ویرینٹ کا مزید پھیلائو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ماسک پہننے کے عمل میں اضافہ کرونا کے پھیلا¶ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ ویکسین کی بھرپور طریقے سے فراہمی، عوام پر کرونا کے قواعد کا نفاذ اور کرونا وائرس کے جدید طریقوں سے علاج کی مدد سے کرونا کی تازہ لہر سے لڑا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر جان کلیوگ نے کہا کہ کووڈ 19ہمارے خطے میں ایک بار پھر ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ بن گیا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں وائرس سے لڑنے کے لیے کیا کرنا ہے، ویکسین کو لازمی قرار دینا ہمارا اس لڑائی میں آخری حربہ ہونا چاہیے لیکن اس سے قبل ہمیں ویکسی نیشن کے معاملے پر سوشل اور قانونی فورمز پر بروقت بحث کرانی چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کئی ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے سبب جزوی اور مکمل لاک ڈائون کا نفاذ پھر سے شروع ہوچکا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟