01 دسمبر 2021
تازہ ترین
ٹرک کا دروازہ کھلنے پر ہزاروں ڈالر سڑک پر بکھر گئے

ٹرک کا دروازہ کھلنے پر ہزاروں ڈالر سڑک پر بکھر گئے

لاس اینجلسٜ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فری وے سے تیز رفتاری کے ساتھ گزرنے والے بکتر بند ٹرک کا دروازہ اچانک کھل گیا اور ہزاروں ڈالر فضا میں اُڑتے ہوئے سڑک پر بکھر گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی معروف اور مصروف ترین شاہراہ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب بینکوں کے ڈالرزکو منتقل کرنے پر مامور ٹرک سے ڈالر اُڑ کر سڑک پر بکھر گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں فضا میں اُڑتے اور سڑک پر بکھرے ڈالرز کو دیکھ کر شہری رک گئے اور ڈالرز کو ساتھ لے جانے کے لیے جمع کرنے کی کوشش کرنے لگے تاہم پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس نے ڈالرز چوری کرنے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے اور اپنے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ یہ ڈالر بینک کے ہیں جو قریبی تھانے میں جمع کرا دیں ورنہ فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ڈالرز کو جمع کرکے ہوا میں اچھال رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو ڈالر جیبوں میں بھرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟