17 ستمبر 2019
تازہ ترین
انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ

انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ

انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا گیا جب کہ آئی سی سی 'کوڈ آف کنڈکٹ' کی خلاف ورزی پر 2 انگلش کھلاڑیوں پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم نے ناٹنگھم کے میدان پر گزشتہ روز ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی۔ میچ کے بعد آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔پاکستان ٹیم پر جرمانے کی وجہ مقررہ وقت کے دوران ایک اوور کم پھینکا تھا۔ آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور بلے باز جیسن رائے پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ کیا۔جوفرا آرچر نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جب کہ جیسن رائے نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟