01 دسمبر 2021
تازہ ترین
کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانٜ بھارتی وزیردفاع کا بیان مسترد

کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانٜ بھارتی وزیردفاع کا بیان مسترد

اسلام آبادٜ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور باور کرایا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد  کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کا دھمکی آمیز بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔  ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان فریب انگیز ہے بیان سے بھارت کی ہمسائیوں سے دشمنی کی فطرت کی عکاسی ہوتی ہے بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طورپر بے نقاب ہو چکی ہے بھارتی مہم کو بین الاقوامی  برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سے کام لیتی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ ترجمان نے باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے فروری 2019ئ میں  دنیا پاکستان کی صلاحیت اور عزم کی گواہ تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟