30 نومبر 2021
تازہ ترین
بلاول بتائیں13سال میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہا دیں؟ فرخ حبیب

بلاول بتائیں13سال میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہا دیں؟ فرخ حبیب

اسلام آبادٜ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بتائیں13سال میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں؟ جبکہ پینے کے صاف پانی، گرین لائن اور نالوں کی صفائی سمیت ہر کام وفاق کر رہاہے۔ فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی پشت پناہی میں گرانفروش عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، صوبے کے عوام لاقانونیت، مہنگائی اور لوٹ مار پر پیپلز پارٹی سے پناہ مانگ رہے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2018سے مسلسل بحرانوں سے ہی نمٹ رہے ہیں، رواں سال پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں بتدریج کمی کی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟