28 نومبر 2021
تازہ ترین
عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہٜ بلاول

عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہٜ بلاول

کراچیٜ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں گیس بحران کی وجہ سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔ ملک میں گیس کی قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، وفاقی وزرا گیس بحران کے حل کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا، ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا ہے تو دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی، حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈر تک پورے نہیں کر پا رہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟